سرگودھا ،خاوند نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کردیا

منگل 23 اپریل 2019 18:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سرگودھا کے چک 49شمالی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 49 شمالی میں خالد نامی شخص نے کردار کے شبہ میں نوجوان بیٹے ارسلان کی مدد سے اپنی بیوی فرزانہ بی بی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گے۔واقعہ میں شدید زخمی خاتون کو پولیس نے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں