سرگودھا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعہ میں اہلکار بال بال بچ گئے

پیر 26 اگست 2019 13:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) سرگودھا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعہ میں اہلکار بال بال بچ گئے۔زرائع کے مطابق حافظ سکواڈ کا اہلکار 40شمالی کے قریب ڈیوٹی پر تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ پر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ایک روز قبل بھی دو نامعلوم افراد محافظ سکواڈ کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کے ذریعے زخمی کرکے فرار ہو گئے تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں