کمشنر سرگودھا کی اعزاداری جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتطامات کرنے کی ہدایت

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ نے چاروں اضلاع کی پولیس سمیت سکیورٹی اداروں کوچہلم حضرت امام حسین ؑ اور سرگودہا میں 28 صفر کے اعزا داری جلوس کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے 12 ربیع الاول کے میلاد جلوسوں اور محافل کے لیے بھی سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر کے علاوہ سپیشل برانچ سمیت دیگر حساس اداروں کے افسران، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔ کمشنر نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے اورچھٹی کے اوقات میںگشت کو بڑھانے کے علاوہ ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرگودہا ڈویژن کے مختلف مقامات پر کام کا بھی از سر نو جائزہ لیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں تمام وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہاہے ۔ اجلاس میں تمام سکیورٹی اداروںکے مابین انٹیلی جنس روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہترکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں