ڈینگی بارے شہر یوں میں احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کااحساس اجاگر رکھاجائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:50

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو )کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے شہر یوں میں احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کااحساس اجاگر رکھاجائے۔ متعلقہ ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں او راس ضمن میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کے بارے عوام میں احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام کاکردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ تک ہر شخص کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں اب تک صرف ایک شخص ڈینگی بخار میں مبتلا ہوا جو صحت یاب ہو چکاہے۔ ہسپتالوں میں مختلف اوقات میں آنے والے مریض دیگر اضلاع سے ریفر کئے گئے جو سب صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں۔ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کررہے ہیں جبکہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں