دنیا بھر کی طرح سرگودھا میں ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت اور ممتا سے عقیدت واحترام سے منایا گیا

اتوار 12 مئی 2024 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) دنیا بھر کی طرح سرگودھا میں ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت اور ممتا سے عقیدت واحترام سے منایا گیا اور منعقدہ تقریبات میں مقررین نے کہا کہ یہ کامیابیاں،عزت یہ نام،میری ماں کی بدولت ہے جس کی عظمت سے کوئی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا سرگودھا میں عظیم ہستی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں سرگودھا پریس کلب کے سابق سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن پورے خلوص و محبت سے منایا گیا۔

جس کا مقصد ماں کی عظمت و محبت کو اجاگر کر کے واحد ہستی کو جو ہر اولاد کے دل میں بستی ہے کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں وہ عظیم اور پاکیزہ ہستی جس کو بناتے ہوئے اللہ تعالی نے اس کے قدموں تلے جنت رکھی کیونکہ یہ وہ ماں ہے جو دکھوں اور مصیبتوں کے سامنے ڈھال بن کر بچوں کو سکھ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ قدرت کا انمول تحفہ ماں ہے جس سے محبت کرنے والی اولاد کے لئے سال کا ہر دن اس ماں کے نام ہوتا ہے جس کی بدولت اسے عزت،شہرت اور نام و مقام ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماؤں کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کی دوسری اتوار منایا جاتا ہے۔ جس کا آغاز امریکی خاتون اینا ہاروس کی کوشش سے ہوا اور کہا گیا کہ بے شک محبت کا خالص ترین رنگ ماں کے مقدس رشتے سے بندھا ہے۔ اس دن بچوں کی جانب سے گلدستے اور دیگر تحائف ماؤں کو پیش کئے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنی ماں سے 33 سالہ جدائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اگر آپ کی ماں حیات ہیں تو ان لمحات کی قدر کریں اور اپنی ماں کی عزت کا خیال کریں کیوں کہ ماں باپ ایک ایسے سائے کی مانند ہیں جس کی ٹھنڈک کا احساس ہمیں ان کا سایہ ا?ٹھ جانے پر ہوتا ہیاور ہمیں اسے کھونے کا احساس بھی ہوتا ہے۔

اس لئے صرف اتنا کافی ہے کہ میری ماں تجھ پے میرا ہر دن قربان ہے۔جو ٹھنڈھ تو نے دی اس کی خوشبو آج بھی اسی طرح محسوس ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں