علما مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

ہفتہ 11 مئی 2024 13:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) علما مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کے صدر سید عرفاں رسول شاہ ،جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق ،سٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد علی حیدر اور ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سردار سلیم حیدر پنجاب کے گورنر اور سرگودھا سمیت یونیورسٹیز کے چانسلر ہیں جن کی گراں قدر خدمات ملکی اور تعلیمی ترقی کی نوید ثابت ہو نگی جو مثبت اورتعمیری اقدامات کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز ملاقات میں کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور پنجاب میں غریب عوام کو غربت،مہنگائی،بے روزگاری کے نجات جیسے مسائل سے ٹھوس بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہیاس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر افہام تفہیم کی فضا قائم کئے بغیر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں قومی یکجہتی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت میں عدم برداشت کے رویوں کو فروغ دینے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے اور امید کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اپنا موثر اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف محسن پاکستان ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف قائد پارٹی میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں