اداروں کے خلاف شکایات ایک ماہ کے اندر نمٹائی جائیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) شکایات التوا میں نہ ر کھیں، سات روز کے اندر سوشل میڈیا پر اور مراسلوں کے ذریعے درخواست دھندگان کو مطلع کریں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل کی تمام اداروں کو ہدایات جاری۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے اداروںمیں خدمت کے معیار کو بہتر اور بروقت بنانے کیلئے متعلقہ اداروںکے افسرا ن کو سخت وارننگ جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ اداروںکے خلاف آنے والی شکایات کو ایک ماہ کے اندر نمٹائیں اورکسی قسم کی شکایات کو التو امیں نہ رکھیںاور سات دن کے اندر سوشل میڈیا ،ویب پیج ،نوٹس بورڈ پر عوامی شکایا ت اور درخواست دہندگان کو مراسلوںکے ذریعہ آگاہ کریں ۔اس ضمن میں اُنہوںنے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے سہ ماہی بنیادوںپر رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کریں تاکہ اس بارے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے دفاتر کو آگاہ کیا جاسکے ۔ انہوںنے پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ اُنہوںنے خدمات کی ادائیگی میںکوتاہی کو افسران کی نااہلی تصور کرتے ہوئے انکے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں