قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا عوام کے ساتھ خیانت ہے،چوہدری عمران مہدی

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا عوام کے ساتھ خیانت ہے جس طرح سابقہ حکمرانوں نے قومی وسائل کو بری طرح لوٹا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف کے ضلعی جنری سیکرٹری چودھری عمران مہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبوں پر عوام کا خزانہ بے جا خرچ کیا گیا غلط روایات کے خاتمہ کے لئے پاکستان تحریک ِانصاف کی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی پائی پائی کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں کسی کو بھی لوٹمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر کے مسائل کے حل کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں