کمشنر سرگودھا کاچاروں اضلاع میں تمام گواموں، کنو فیکٹریوں اور دیگر مقاما ت کا معائنہ کر نے کا حکم

ہفتہ 23 مئی 2020 18:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع میں تمام گواموں، کنو فیکٹریوں اور دیگر مقاما ت کا معائنہ کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہدف کے حصول تک خریداری کا سلسلہ جا ری رہے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ ڈویژن میں مقرر کر دوہ تین لاکھ 27ہزار 808 میٹرک ٹن ہد ف کے مقابلہ میں ایک لاکھ98ہزار258میٹر ک ٹن گندم خرید کر60.48فیصد ہدف حاصل کر لیا گیاہے۔ جبکہ ضلع میانو الی میں70 فیصد، ضلع سرگودہا میں61.44فیصد، ضلع بھکر میں56.02فیصد اور ضلع خوشاب میں51.05فیصد خریداری ہد ف حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں