بورڈ آ ف ریونیو پنجاب نے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ڈیٹا پر کارروائی

واٹر ریٹ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے واجبات ادا نہ کرنے والے کاشتکاروں اور وصولی میں سستی برتنے والے فیلڈ افسرا ن کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری

جمعہ 29 مئی 2020 23:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) بور ڈ آ ف ریونیو پنجاب نے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ڈیٹا کے مطابق واٹر ریٹ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کے واجبات ادا نہ کرنے والے کاشتکاروں اور وصولی میں سستی برتنے والے فیلڈ افسرا ن کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے اور اس سلسلہ میں 15روز کی حتمی ڈیڈ لائن بھی جاری کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق 2012سی2018تک سرگودھا ریجن میں 12کروڑ روپے ایگریکلچر انکم ٹیکس اور 32کروڑ14لاکھ 32ہزار832روپے واٹر ریٹ کی مد میں التواء کا شکار تھے ، جس پرایف بی آر نے لگ بھگ دو ہزار کے قریب نا دہندگان کے کوائف ضلعی حکومتوں کو ارسال کرتے ہوئے ارسال کرتے ہوئے ان سے ہر قیمت پر ریکوری کا ٹاسک دیا ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایگریکلچر انکم ٹیکس کی مد میں 2کروڑ57لاکھ 72 ہزار306روپے اور واٹر ریٹ کی مد میں 18کروڑ95لاکھ 79ہزار200روپے کا شارٹ فال ایک سال گزرنے کے باوجود برقرار ہے ،جس پر گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری ریکوری بی او آر پنجاب کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نا دہندگان اورذمہ دارعملے کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر بقایاجات کی ریکوری یقینی بنا کر رپورٹ ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں