ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ

ہفتہ 11 جولائی 2020 22:15

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدارت سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوااور سٹی سرکل میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیاگیا ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ نے کرائم سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ڈی پی اوکو بریفنگ دی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز گشت پر خود آوٹ ہوں اوربلا نمبر موٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں۔انہوںنے کہا کہ ایک ہی جگہ پر باربارہونے والے جرائم کی نشاندہی کی جائے اوراُن کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کریں ۔اس موقع پرڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد اقبال بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں