سرگودھا میں عید کے دوران تقریبا 27سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیوں کو ٹھکانے لگایا گیا

پیر 3 اگست 2020 12:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) سرگودھا میں عید کے دوران تقریبا 27سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ کے مطابق پہلے روز14 سو ٹن اور عید کے دوسرے روز 13سو ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں چک نمبر91 اور لاہور روڈ پربنانے گئے گڑھوں میں دفن کی گئیں۔جس میں ضلع کی 23لوکل گورنمنٹ میں صفائی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 487 گاڑیاں اور مشینری استعمال میں لائی گی۔

اس کے علاوہ 12سو سینٹری ورکرز، 31ٹریکٹر ٹرالیاں،14 ڈمپر، 5لوڈرز، 130 لوڈر رکشے اور12سو ہتھ ریڑھیاں استعمال میں رہیں۔ڈی سی سرگودہا نے بتایا کہ صفائی آپریشن صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک بغیر وقفہ سے جاری رہا۔عیدالاضحی پرصفائی کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ضلع سطح کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرول رومز اور سوشل میڈیا پرموصول ہونے والی شکایات کو دو گھنٹوں میں حل کیا گیا ہے۔

آلائشیوں کو اٹھانے کے بعد اگلے مرحلہ میں گلی محلوں بازاروں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔کسی وجہ سیعملہ صفائی کی آنکھوں سے ابھی تک اوجھل الائشیں کسی جگہ پڑی ہیں تو عوام کنٹرول رومز پر اطلاع دیں فوری ایکشن لیا جائیگا۔جبکہ کام کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جا رہا ہے تا کہ تمام عمل میں شفافیت اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ سرگودھا کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی بھر پور اورفوری آپریشن کیا گیا اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور افسران باہمی تعاون سے سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں