سرگودھا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک گیا

منگل 29 ستمبر 2020 20:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) حکومت نے روز مرہ استعمال کی اشیائ اور سبزیوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیدیا، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیائ اور سبزیوں پیاز ٹماٹر، آلو وغیرہ سٹاک کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں، اور انکے مالکان کو پابند کیا جائے کہ مارکیٹ میں کسی بھی اشیائ کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونی چاہیے اور ان اشیائ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے افسران کو بازاروں میں چیکنگ کرنے اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں