سرگودھا‘بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے 40 سالہ محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے 40 سالہ محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا جس کی نعش اچانک گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد کے چک50/11 ایم بی کا 40سالہ اکرم بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیامتوفی الیکٹریشن کاکام کرتا اور دوران کام بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔جس کی نعش اچانک گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جو گھر کا سربراہ اور واحد کفیل بتلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں