فاروق آباد:واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کروا دیئے

منگل 23 نومبر 2021 00:30

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کروا دیئے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او ساؤتھ سب ڈویژن انجینئر سید اعزاز اللہ نے ایکسیئن فاروق آباد ڈویژن انجینئر عمر بلال کی ہدایت پر میٹر انسپکٹر میاں عثمان غنی، چیئرمین یونین ساؤتھ سب ڈویژن رانا عبد السلام و دیگر کے ہمراہ فاروق آباد اور گردونواح میں آپریشن کرتے ہوئے 1 محمد عاشق ولد غلام محمد سکنہ جامکے 2 عرفان ولد ایوب 3 عبدالغنی ولد محمد دین 4 مختار ولد محمد حسین سکنان ماچھیکے 5 ارشد ولد نصیر سکنہ گاؤں ڈھلم 6 ابو بکر ولد غلام رسول 7 یونس ولد شاہ محمد 8 سہیل ولد غلام نبی سکنہ گاؤں گھنگ 9 جمیل ولد امین ڈیرہ اوڈھاں اور محمد آصف ولد سردار محلہ رسول پورہ فاروق آباد کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہزاروں روپے جرمانے ڈال کر متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروا دیئی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں