سلانوالی،وز یر اعظم عمران خا ن کی شکل میں قوم کوایک سچا کھرااور با کر د ار لیڈر مل گیا ،بیرسٹرحسن دستگیر

منگل 21 دسمبر 2021 13:02

سلانوالی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2021ء) :ضلعی صدرانصاف لا ئیزرفور م بیرسٹرحسن دستگیر نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خا ن کی شکل میں قوم کوایک سچا کھرااور با کر د ار لیڈر مل گیا ہے جو قومی مفادپر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیا ر نہیں بلکہ ملک وقو م کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے وا لے ٹولے کے خلا ف جہاد کر ر ہا ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت ا پو زیشن جماعتیں ا س حقیقت کو سمجھ چکی ہیں کہ ا ب ن لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی آزمائی ہو ئی سیاسی جماعتوں کیلئے پاکستا ن کی سیاست میں کو ئی جگہ نہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی سلانوالی میں انصاف لائیزرفورم کے عہدیداران  سے ملاقات میں کیا انہوںنے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خا ن اور ان کی حکومت کی 3سالہ کار کر د گی سے مکمل طور پر مطمئن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں