سرگودھا،دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ،مجرم کو 2 بار موت سزائے موت اور 30 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم

پیر 24 جنوری 2022 22:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد ریاض بھٹی نے قصبہ بھیرہ کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو 2 بار موت سزائے موت اور 30 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے موضع طوطی پور کے اسد عباس عرف اچھو پر الزام تھا کہ اس نے 4 اکتوبر 2007ء کو قتل کی پرانی دشمن کا بدلہ لینے کے لیے مخالفین قیصر عباس اور حسنین حیدر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور روپوش ہو گیا تھا کہ 14 سال اشتہاری رہنے کے بعد سرگودھا پولیس نے ڈرامائی انداز میں اسے گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز ملزم اسد عباس کو سرگودھا جیل سے عدالت لایا گیا تو فاضل جج محمد ریاض بھٹی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2 بار سزائے موت اور 30 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں