گندم خریداری مہم میں سرگودہا ڈویژن تیسرے جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے، کمشنر

پیر 16 مئی 2022 23:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) صوبہ بھر میں جاری گندم خریداری مہم میں سرگودہا ڈویژن 112 فیصد ٹارگٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر پہنچ گیاہے جبکہ سرگودہا صوبے کے تمام اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ بات کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ ' ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد شیخ ' اے ڈی سی آر خوشاب نوید احمد ، اے ڈی سی آر میانوالی سید فراز ت علی ، ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی ' ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ڈاکٹر ضیا ء الحق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ کو مقررکردہ ٹارگٹ سے زائد گندم خریدنے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ٹارگٹ حاصل ہونے کے باوجود گندم کی خریداری مہم جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نبیل جاوید نے کہاکہ حکومت کا واحد ایجنڈا کھانے پینے کی ا شیاء کی قیمتوں کو استحکام پر لانا ہے۔

انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ چاروں اضلاع میں قائم سہولت بازاروں پر سبسڈی پر چینی کی فروخت جاری ہے۔ اجلاس میں کمشنر نے کھاد اور ڈیزل کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے طلب ، ڈیمانڈ اور سٹاک کی صورتحال پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سالڈویسٹ مینجمنٹ پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ میں بتایاگیاکہ سرگودہا ، خوشاب اور بھکر کا سالڈویسٹ مینجمنٹ پلان تیار کر لیاگیا ہے جس میں مختصر ، وسط مدتی اور لمبے دورانیہ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاح کے 18 نکاتی ایجنڈے پر ایک ہفتہ میں مختلف محکموں کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں