محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ جنگلات کے کلرک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

بدھ 18 مئی 2022 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے محکمہ جنگلات کے کلرک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے نوکری دلوانے کے لیے دو لاکھ رشوت وصول کرنے والے محکمہ جنگلات سرگودھا کے کلرک امجد علی خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹرعاصمہ اعجاز چیمہ کومنصب علی ولد منظور احمدسکنہ ہائے چک نمبر76جنوبی نے درخواست گزاری کہ محکمہ جنگلات میں بیلدار بھرتی کروانے کے لیے امجد علی کلرک نے مجھے سے دو لاکھ روپے رشوت وصول کی اور کہا کہ میں نے یہ رشوت کی رقم ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر(ڈی ایف او )عمران ریاض کو دینی ہے ، لیکن ابھی تک امجد علی نے مجھے بیلدار بھرتی نہیں کروایااور نہ ہی میری رقم واپس کی ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پرریجنل ڈائریکٹرنے انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) تصور عباس بوسال کے سپردکی۔ دورانِ انکوائری مکمل چھان بین کی گئی جس پر انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر کو پیش کی جس میں امجد علی خان کلرک محکمہ جنگلات کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈی ایف او عمران ریاض کے کردار کوبھی دوران تفتیش تعین کرنے کی سفارش کی جس پرریجنل ڈائریکٹر نے امجد علی خان کے خلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میںمقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دئیے اور ڈی ایف اوعمران ریاض کا کردار دوران تفتیش تعین کرنے کا حکم دیااور مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی اور ہدایت کی مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پرمکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں