سرگودھا ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اتوار 22 مئی 2022 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر رضوان احمدخان نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کامیاب اور ترقی پسند قوموں کا شیوہ ہے ،عوام کو کارروائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دینی چاہیے ،آگاہی دینے سے عوام میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور ان کے اندر ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور پیدا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے اور رواں ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1717سے زیادہ مقدمات کا اندراج کیا گیاہے جس میں12 مقدمات ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف،29مقدمات دُھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف درج کئے گئے اور رواں ہفتے جرمانے کی مد میں885550 سے زائد روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے احسن اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں