سرگودھا ، شہریوں کی طرف سے خریداری کے بائیکاٹ کے باعث پھل اور فروٹ کی قیمتوں گرنے لگیں

جمعرات 30 مارچ 2023 17:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سرگودھا میں شہریوں کی طرف سے خریداری کے بائیکاٹ کے باعث پھل اور فروٹ کی قیمتوں گرنے لگیں جن میں کیلا، سیب، خربوزہ،سٹابری اورامرود سمیت دیگر فروٹ میں نمایاں کمی پائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پھل اور فروٹ کی قیمتوں میں بجا اضافہ پر شہریوں نے پھل اور فروٹ کی خریداری کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں کیلا،سیب، امرود،خربوزہ اور سٹابری سمیت دیگر فروٹ کی قیمتوں میں دو یوم سے نمایاں کمی نظر آ رہی ہے۔

اس حوالہ سے تاجروں سمیت شہریوں سے کہنا ہے کہ اگر وہ اسی قوت سے گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بجا اضافہ پر اپنے اسی ردعمل کا مظاہرہ کریں تو مہنگائی کا سیلاب خودبخود تھم جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں