منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،8 ملزمان گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 18:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں ہیروئن اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے وقار سے ہیروئن 210 گرام، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جنید سے پسٹل30بور، مبشر سے پسٹل30بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ظفر سے پسٹل30بور، شریف سے پسٹل30بور، تھانہ کینٹ پولیس نے علی سے پسٹل30بور،نظام سے پسٹل30بور اورتھانہ کوٹ مومن پولیس نے امان سے پسٹل 9ایم ا یمبرآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اورگرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں