کمشنر کے "ستھراپنجاب مہم" کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف چکوں کے دورے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کوٹمومن کے چک نمبر 19 جنوبی اور چک نمبر 9 جنوبی میں ستھرا پنجاب مہم کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مکینوں سے صفائی کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے میونسپل افسران سے کہا کہ وہ 31 مارچ سے قبل تمام دیہات میں سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ، گلیوں اور سڑکوں کی صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کی تلفی یقینی بنائیں۔

عوام میں صفائی کی اہمیت اُجاگر کریں تاکہ وہ اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں۔ اُنہوں نے کوٹمومن شہر کی رابطہ سڑکوں اور دونوں چکوک کی صفائی پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی جذبہ سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں