سرگودھا میں اردل روم میں غیر حاضری پرتھانیدارمعطل ، 10 پولیس اہلکاروں کومختلف محکمانہ سزائیں

پیر 27 فروری 2017 16:35

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) بلال افتخار نے اردل روم میں غیر حاضری پرتھانیدارمعطل جبکہ 10 پولیس اہلکاروں کومختلف محکمانہ سزائیں دے دیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار نے گذشتہ روز متعدد پولیس اہلکاروں،جنہیں مختلف نوعیت کے الزامات پر شوکازنوٹس دیئے گئے تھے، کو اردل روم میں بلا کرمختلف نوعیت کی سزائیں دیں ۔

ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا نے غیر حاضری، ڈیوٹی سے غفلت ،لاپرواہی برتنے ، آپریشنل معاملات میں ناقص نگرانی پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے اوراردل روم میں پیش ہو کر صفائی کا موقع دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہر پولیس ملازم کی فرداً فرداً بات سن کران کے شوکازنوٹسز کا فیصلہ کیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرنذیر احمد کی ایک سال سروس ضبط ، سب انسپکٹر محمد شفیع کی چھ ماہ سروس ضبط ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز کو سنشور،کنسٹیبلان بلال احمد ، محمد اکرم، خلیق الزمان ، محمد نواز، صابر حسین کو جرمانہ ، سب انسپکٹر محمد آغا کو اردل روم میں غیر حاضری پر معطل جبکہ سب انسپکٹرز حامد علی ، ذوالفقار علی ، ریاض الحسن ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز مقصود احمد ، محمد ریاض ، محمد نواز، سکندرحیات، ذوالفقار، ہیڈ کنسٹیبل ظفر حسین اور کنسٹیبل اصغر علی کے شوکاز کے جوابات تسلی بخش ہونے پر انہیں وارننگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں