ضلع شانگلہ اورضلع تورغر کے درمیان دریائے اباسین پر بنایا گیا پل طوفانی ہوائوں کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا

اس پٴْل کو پختہ کر دیا جائے تو نہ صرف دو ڈویڑن میں آنے والے سیاحوں کیلیے سفر آسان ہوجائے گا ، اہل علاقہ کا مطالبہ

جمعہ 19 جولائی 2019 23:12

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء)ضلع شانگلہ اورضلع تورغر کے درمیان دریائے اباسین پر بنایا گیا پل طوفانی ہوائوں کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا ہے جس سیدونوں اضلاع کے لوگوں کے لیے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دریائے اباسین پر بنایا گیاابلگرام پل جو دو ڈویڑن کو آپس میں ملا تا ہے طوفانی ہوائوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

اس پل کی لمبائی تقریباً پانچ سو فٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس پل کی خرابی کیوجہ سے عوام کو دریا پار کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے ، بلگرام کے مقام پرکشتی کے ذریعے سفر انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے اور عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شانگلہ اور تورغر کے درمیان بہت کم فاصلے پر پل بن سکتا ہیجوحکومت کی ذمہ داری ہے، مذکورہ پل سے سی۔

پیک روڈ تھاکوٹ سے محض 30 کلو میٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ اس مقام پر پختہ پل بنادیا جائے تو لوگوں کی مشکلات کم ہونگی۔مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس پٴْل کو پختہ کر دیا جائے تو نہ صرف دو ڈویڑن میں آنے والے سیاحوں کیلیے سفر آسان ہوجائے گا بلکہ وہ تورغر اور شانگلہ میں سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس مقام پر پٴْختہ پٴْل کے قیام سے علاقے میں مقامی روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں