جنگلات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والے قوم کی مستقبل کے دشمن ہیں،ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز

جمعرات 18 جون 2020 23:41

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا ہے کہ ہرے بھرے جنگلات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والے قوم کی مستقبل کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، حکومتی پالیسی کے مطابق جنگلات کی کٹائی قانونی جرم ہے،جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کے رکن کو گرفتار کر لیا ٹمبر مافیا کے رکن رفیع اللہ ولد جہانزیب سکنہ باسی نے غیر قانونی طور پر جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی تھی پولیس نے بمقام شہید خوڑ یخ تنگے باسی سے 63 عدد بڑے سائز کے سلیپران کو برآمد کر لیئے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے برموقع ٹمبر مافیا کے اہم رکن رفیع اللہ کو ہمراہ برآمد شدہ سلیپران حوالہ محکمہ فارسٹ کیا جس پر محکمہ فارسٹ الپوری نے کاروائی شروع کر دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر مافیا کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں