الپوری،گاڑی گہری کھائی میں جاگری ، ایک شخص جان بحق ،چھ افرادزخمی

منگل 17 نومبر 2020 22:34

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) شا نگلہ کے علاقے لیلونئی سے کس جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ چھ افرادزخمی ہوئے ،زخمیوں میں ایک خاتون شامل ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک جسے ڈی ایچ کیو الپوری سے سیدوشریف سوات منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے سہ پہر لیلونئی سے بالائی علاقے کس جانے والی مسافروں سے بھرا جیپ کس موڑ کے قریب گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں جیپ میں موجود 8افراد میں سے ایک جان بحق ہوا جبکہ 6افراد زخمی ہوئے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو نے جائیو وقوع پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا جہاں ایک کو سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں۔جیپ حادثے میں سبز علی ولد قلندر موقعے پر جان بحق ہوا،زخمیوں میں رحمت علی ،فضل ربی،خاتون زوجہ انورودیگر شامل ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں