شانگلہ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر،مختلف علاقوں میں پہیہ جام، عوام سراپااحتجاج

منگل 7 ستمبر 2021 23:05

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) شانگلہ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پرمختلف علاقوں میں پہیہ جام کردی جسکے خلاف عوام سراپااحتجاج بن گئے ۔ٹرانسپورٹرز کا انتظامیہ کیساتھ اگے سیٹ پر دو سواریوں پر تکرارشروع ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز سارا غصہ عوام پر نکال رہی ہیں۔بیشترسڑکوں پر گاڑیاں غائب اندرونی ضلع کے بیشترعلاقوں میں امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔

عوام انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جنگ میں رل گئی ۔بھرپوراحتجاج ریکارڈ۔پہلے ہی مینگورہ سے الپوری و دیگر علاقوں کو چلنے والی ٹوڈی سروس کا کرایہ ذیادہ ہے جس پر کاروائی نہیں ہورہی ۔ چند ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں ہر پندرہ دن بعد بڑ جاتی ہے جبکہ اضافہ زیادہ اور کمی بہت کم ہوتی ہے جسکی وجہ سے پہلے ہی خسارے میں ہیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کا کام انجن ائل ،ٹائروں ،اڈوں کی ٹیکس اور گاڑیوں کی مرمت پہلے ہی سے مہنگے ہوچکے ہیں جبکہ کرائے معمولی بڑھا ہی نہیں رہیں جبکہ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ گاڑیوں میں پہلے سیٹ میں ایک سواری بٹھایا جائے جسکو ماننے کیلئے تیار نہیں پہلے ہی سے خسارے میں ہیں۔

ادھر عوامی حلقوں نے ان کے تمام اقدامات کو ٹوپی ڈامہ قراردیتے ہوئے مسترد کیا اور منگل کو ہونے والی پیاجام ہڑتال کو ٹرانسپورٹرز کیجانب سے بے جا قراردیا جبکہ ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں