سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری
وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے،مطالبہ
منگل 14 دسمبر 2021 22:53
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبیلٹی (سی این بی ای) کی ممبر تنظیم پاک وومن کے زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل ہا د ی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میںضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے ۔
گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں’’ پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال2021‘‘پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کیلئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 152درخواستیں بھجوائی گئیں جن میں وفاق کو 38،بلوچستان کو28،خیبر پختونخواہ کو29،پنجاب کو28 اور سندھ کو29 درخواستیں ارسال کی گئیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقررہ وقت کے دوران موصول نہیں ہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں وفاقی حکومت کل87 پوائنٹس میں سے 62 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ،خیبر پختونخواہ دوسرے، پنجاب تیسرے جبکہ سندھ اوبلوچستان بالترتیب چوتھی اورپانچویں پوزیشن پر رہے یاد رہے کہ اس حصہ میں وفاقی حکومت نے سابقہ سال کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بلوچستان کا سکور پچھلے سال کی نسبت 5پوائنٹس کم ہو کر48رہ گیا۔انھو ں نے مزید بتایا کہ رپورٹ کے مطابق بجٹ سازی میں شہریوں کی شمولیت،مقننہ کی نگرانی ،پارلیمنٹ میں بحث کا دورانیہ اورمساوی بجٹ سمیت دیگر اہم ترین اقدامات توجہ طلب ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کو فوری اور دوررس اقدامات کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیںکسی بھی حکومت کی جانب سے سہ ماہی،ششماہی یا سالانہ رپورٹس کے اجراء کا کوئی طریقہ کار رائج نہیں ہے جبکہ آڈٹ رپورٹس بھی آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹس پر باقاعدگی سے اپ لوڈ نہیں کی جاتیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومتیں نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے اعدادوشمار بروقت فرام نہیں کرتیں بلکہ بجٹ کی منظوری کے دوران ہی پیش کردیے جاتے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھا یا جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کی جاسکے۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔۔شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کر لینا چاہیے،نہ کہ فرد واحد کے نرغے میں آکر، انجینئر ..
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی الوچ پورن میں شہید ہونے والے جوان اعظم خان کی قبر پر حاضری
جب بھی ملک کو خطرات کا سامنا ہوا، پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی، انجینئر امیر مقام
ٹ*شانگلہ بشام میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان بحق، دو زخمی ہوگئے
ًشانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد،آگاہی واک نکالا
۹ شانگلہ،تعلق رکھنے والے مزدوروں کی لاشوں کا سلسلہ جاری، تین دنوں میں دوسرا واقعہ کان کن جان کی بازی ..
ی*شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری، تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسر کے انتخابات مکمل
M شانگلہ، طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری
شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد،آگاہی واک نکالا
شانگلہ،تعلق رکھنے والے مزدوروں کی لاشوں کا سلسلہ جاری، تین دنوں میں دوسرا واقعہ کان کن جان کی بازی ہار ..
شانگلہ بشام میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان بحق، دو زخمی ہوگئے
شانگلہ،علاقہ لیلوہی میں انور شاہ نامی شخص کے رہائشی مکان میں اتش زدگی، پورا مکان خاکستر ہو گیا
شانگلہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
-
اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن، وزیرداخلہ نے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا