اشیائے خردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے والوں کیساتھ سختی سے نپٹے گی: غلام غوث

کھانے پینے کے اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ،عوام انتظامیہ کو ایسے تاجروں اور منافع خوروں کی نشان دہی کریں انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی:اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ

ہفتہ 25 دسمبر 2021 23:03

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2021ء) شانگلہ اسسٹنٹ کمشنر غلام غوث نے کہا ہے کہ اشیائے خردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے والوں کیساتھ سختی سے نپٹے گے،کھانے پینے کے اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ،عوام انتظامیہ کو ایسے تاجروں اور منافع خوروں کی نشان دہی کریں انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اے سی الپوری غلام غوث نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں کھانے ،چائے اور اشیائے خردنی کے ریٹس اور معیار چیک کرنے کے موقع پر کہی اور صفائی کے حوالے سے سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل والے صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔کرونا ایس او پیز کے حوالے سے انھوں نے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف مقامات ،ٹرانسپورٹ اڈوں پر ویکسین ایشن کارڈ چیک کئے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامے چیک کئے اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں