شا نگلہ چکیسر کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ریسکیو اہلکار شہید

نظام اللہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پہاڑ پر موجود جنگل میں لگی آگ پر کافی حد تک پابو پاچکے تھے

جمعہ 10 جون 2022 00:09

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2022ء) شا نگلہ چکیسر کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں ریسکیو اہلکار نظام اللہ شہید ہوگیا۔نظام اللہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پہاڑ پر موجود جنگل میں لگی آگ پر کافی حد تک پابو پاچکے تھے اور وہ اپنی ڈویوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔اس سے پہلے بھی چکیسر کے جنگلات میں لگی آگ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

شہید ریسکیور نظام اللہ کی نماز جنازہ ہسپتال گراونڈ تحصیل چکیسر میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکیسر اور تمام سماجی و سیاسی رہنماوکارکنان اور دیگر ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید اہلکار کی جسد خاکی کو اپنے آبائی علاقے پورن کو روانہ کر دی گئی۔مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شانگلہ غمزدہ خاندان کیساتھ کھڑی ہی

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں