شانگلہ : بارشوں اور برف کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

سردی کی شدت میں اضافہ -بیشتر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیاخون جمانے والی سردی نے علاقہ مکینوں کومشکلات سے دو چار

بدھ 30 جنوری 2019 22:09

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) شانگلہ میں بارشوں اور برف کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ، سردی کی شدت میں اضافہ -بیشتر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیاخون جمانے والی سردی نے علاقہ مکینوں کومشکلات سے دو چار کر دیا۔ گزشتہ روزغیر متوقی برف باری نے مین سڑکوں سمیت لنکس سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ۔

درجنوں حادثات میں گاڑیوں کو شدید مالی نقصانات کا سامنا۔

(جاری ہے)

برف جمنے کے بعد ماچاڑ، ناغہ، یختنگے، کنڈاؤں چکسیر ، مٹی اغوان، اجمیر اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام کر دیا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی و سی این ڈبلیو منظر عام سے غائب رہی ۔ ضلعی انتظامیہ کا برف سے متاثرہ سڑکوں کے دوروں کے باوجود عوام کو ریلف نہ مل سکا ۔ شانگلہ میں بدھ کے روز موسم ابر الود ہونے کے بعد پہاڑی سلسلوں پر برف باری شروع ہو گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ جمعے اور ہفتے کے درمیانی شب تک جاری رہیگا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں