دی ارقم کالجز نارنگ منڈی میں منشیا ت کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک سیمینارکاانعقاد

جمعرات 28 مارچ 2019 16:54

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) دی ارقم کالجز نارنگ منڈی میں ڈائریکٹر میاں عبدالمنان اور میا ں ابوبکر کی جانب سے منشیا ت کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک سیمینارکاانعقاد کیاگیا ۔اے ایس پی سرکل مریدکے سید سلیم حسین شاہ اور ایس ایچ او انسپکٹر رفیع اللہ نیازی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لئے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں اس کے لئے ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کتاب اور قلم سے وابستگی قوموں کی ترقی میں اہم زینہ ہوتی ہے تعلیم نئی سوچوں کو جلا بخشنے کا اہم ذریعہ ہیں آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ جہاد کریں منشیات ایک زہرہے جو نسلوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے جس نے بے شمار گھرانوں کو تباہ کر دیا ہے اور رشتوں کی پہچان ختم کر دی ہے منشیات کے استعمال سے انسان ذہنی و جسمانی طور پر مکمل مفلوج ہو جاتا ہے اور چلتی پھرتی نعش سے زیادہ کچھ نہیں اس کے لئے ہم سب کو یکجان ہو کر منشیات کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ بھر میں منشیات کے مکمل خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہوس زر کے لالچ میں اندھے عطائی ڈاکٹر اور منشیات ڈیلروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے یہ انسانیت کے دشمن ہیں دنیا و آخرت میں ان کے لئے رسوائی ہے اور یہ معاشرے کو تباہ کرنے کا باعث بنتے ہیں اپنے گردو پیش کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو آگے بڑھنا ہو گا او ر اپنی اولاد پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی تا کہ وہ معاشرے کے بہتر شہری بن سکیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں