حکومت پنجاب ملک کا پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے تعلیمی اصلاحات شروع کرنے پر غور

پیر 16 دسمبر 2019 12:54

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) حکومت پنجاب ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے تعلیمی اصلاحات شروع کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت صوبوں کی رضامندی سے ان علاقوں کو اضافی گرانٹ دی جائے گی وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے،اس ضمن میں وزارت منصوبہ بندی سے بھی مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کی رائے کے بعد یہ پروگرام صوبوں کے ساتھ زیر غور لایا جائے گا پھر اس کو حتمی شکل دی جائے گی

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں