شیخوپورہ،ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کااسسٹنٹ کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ مختلف منڈیوں کا دورہ

منڈیوں میں بولیوں کی خود نگرانی کی ، سبزیوں اور پھل فروشوں کو وارننگ،ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

بدھ 4 نومبر 2020 19:35

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) سستے بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ مختلف منڈیوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح منڈیوں میں ہونے والی بولیوں کی خود نگرانی کی ، سبزیوں اور پھل فروشوں کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ جائز منافع کے ساتھ عوام کو پھل اور سبزیاں فروخت کریں ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو یہ احکامات جاری کیے کہ ناجائز منافع خوروں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات ملے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے خود مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں