ووٹرز کے سوالات پر لیگی رہنما آگ بگولا ہو گئے

ووٹ لینا ہے تو پہلے پچھلے وعدوں کا حساب دو، شیخوپورہ میں ووٹرز نے لیگی رہنما رانا تنویر کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 13:19

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2018ء) :: لیگی امیدوار ایک بار پھر ووٹرز کے نرغے میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔ایسی ہی شرمندگی کا سامنا شیخوپورہ میں لیگی امیدوار رانا تنویر کو کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز نے رانا تنویر کو گھیر لیا۔کوٹ دینہ میں ووٹرز نے رانا تنویر کو پرانے وعدے یاد دلا دئیے۔

(جاری ہے)

ووٹرز کے سولات پر لیگی رہنما آگ بگولا ہو گئے اور نا زیبا زبان کا استعمال بھی کیا۔

لیکن ووٹرز نے بھی رانا تنویر کو کھر کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر ووٹ لینا ہے تو پہلے پچھلے وعدوں کی بات کرو۔یاد رہے انتخابی امیدواروں کے پاس ووٹرز کو منانے کے لیے بس کچھ ہی روز باقی رہ گئےہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا ہے۔25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔ جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کےانتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں