ریونیو کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

پیر 12 دسمبر 2022 19:52

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھانے کہا کہ ریونیو کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ۔اس لئے ریونیو افسران اور پٹواری میرٹ پر عوام کے مسائل حل کریں۔ جس میں کسی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے ریونیو افسران کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جویریہ مقبول نے زرعی انکم ٹیکس ‘ واٹر ریٹ ‘ تاوان ‘ سٹیمپ ڈیوٹی اور انتقالات فیس کی وصولی اور دیہی مرکز مال کے بارے بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریونیو کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ترجیح ہے ۔ اس لئے تمام ریونیو افسران او رپٹواری میرٹ پر عوام کے مسائل حل کریں ۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ریونیو سے متعلق شکایات کا ا زالہ ان کی دہلیز پر کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ریونیو افسراپنی مکمل استعداد کار کے ساتھ فرائض انجام دیں ۔جس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے کسی بھی اہلکار اور مجاز افسر کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ریونیو افسران سو فیصد وصولی کویقینی بنائیں او رنادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں