نارنگ منڈی ‘ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دوکاندار کو دو لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا

پیر 6 اگست 2018 22:10

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) نارنگ منڈی کے علاقہ مہتہ سوجا کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے نارنگ منڈی کے دوکاندار محمدوسیم کو دو لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محمد وسیم نارنگ منڈی ریلوے روڈ پر سیمنٹ کا کاروبار رکرتا ہے اور وہ رعیہ خاص گائوں سے دو لاکھ روپے اگراہی لے کر واپس نارنگ منڈی آرہا تھا کہ پولیس چوکی مہتہ سوجا کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جبکہ الہ پور سیداں کے قریب نارووال جانے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بھی لٹ گئے ڈاکوئوںنے خاتون کا تمام طلاعی زیور چھین لیا واضح رہے کہ علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردتیں معمول بن چکی ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں