شیخوپور ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:20

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) شیخوپور ملکاں والا بازار میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر کا بیٹا اورگونگے بہرئے طلباکو تعلیم دینے والا ہونہار استاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ،فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ملزمان منٹوں میں کاروائی کرکے فرار ہوگئے پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں بے بس دکھائی ،بتایا گیا ہے مقتول اشفاق جو سب انسپکٹرعطا ورک کا بیٹاتھا ملکاں والا بازار کی طرف جارہاتھا کہ اچانک ہی دومسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 45سالہ اشفاق تڑپتا رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا متعلقہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد مردہ خانہ میں لاش منتقل کردی ہے تاہم ابھی تک ورثا کی جانب سے درخواست نہ دی گئی ہے اور نہ ہی پولیس کی جانب سے قتل کے اصل حقائق بتائے جاسکے ہیں پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء کی جانب سے دی جانے والی درخواست کی روشنی میں کاروائی ممکن بنائی جائے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں