پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی، پی ٹی آئی رہنماء مبشر چوہدری

منگل 22 اکتوبر 2019 20:22

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنمامبشر چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی، عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی جس کا خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کا دور ہی تحریک انصاف کا ٹارگٹ ہے جس کی طرف حکومت تیزی سے بڑھ رہی ہے، سابقہ حکومتوں کے ادوار میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں مسائل خطرناک صورتحال اختیار کر چکے تھے پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر تمام درپیش مسائل کے خاتمہ کی طرف حقیقی پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مبشر چوہدری نے کہا کہ اپوز یشن رہنما ء اپنے مذ مو م مقا صد کیلئے ملکی سلا متی سے نہ کھیلیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں