(ن) لیگ نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی تکمیل یقینی بنا کر دم لے گی،میاں ذیشان پرویز شانی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:22

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں ذیشان پرویز شانی نے کہا ہے کہ خود انحصاری کی پالیسی اختیار کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کی حقیقی منصوبہ بندی فقط (ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں یقینی بنائی، آزادی مارچ جمہوریت پسند ہر سیاسی کارکن او ر عوام کے دل کی آواز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی تکمیل یقینی بنا کر دم لے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں