شیخوپورہ ، خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی

جمعہ 18 ستمبر 2020 21:50

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے جی ٹی روڈ کے گاؤں خدا کی بستی میں خاتون سے گینگ ریپ کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو خدا کی بستی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہیں،دریں اثناء ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں دور دراز سے سفر کرکے آنے والے ایسے سادہ لوح جوڑوں اور کمسن بچوں کو ایک منظم گینگ مختلف حیلوں بہانوں سے پہلے انکا ہمدرد بن کر اعتماد میں لیتا ہے اور پھر دریائے راوی کے ارد گرد یا پھر جی ٹی روڈ کی آبادی میں لیجا کر جنسی زیادتی کرتے ہیں اور ان سے انکی قیمتی اشیائ جن میں نقدی اور موبائل فونز وغیرہ ہوتے ہیں بھی چھین کر فرار یو جاتے ہیں اور ایسے متاثرہ افراد اپنی عزت لٹ جانے کے بعد مزید رسوائی سے بچنے کیلئے پولیس کاروائی نہیں کرواتے جس سے اس گروہ کی کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ رات بھی ایک مالیشئے نے ایک مجبور اور بے بس میاں بیوی کورات گزارنے کیلئے اپنے گھر قیام کرنے پر امادہ کیا اور جب وہ اس پر راضی ہوگئے تو ملزم انہیں جی ٹی روڈ کی آبادی خدا کی بستی میں لیجا کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں