فلم سازوں اور اداکاروں کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی اور مہنگائی میں اضافے کی مذمت ، حکومت سے سخت قانون سازی کرنے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ

بدھ 24 ستمبر 2008 15:53

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2008ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور فلم سازوں نے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے سخت قانون سازی کرے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی نچلی سطح پر یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں ارباز خان ، سعود ، افضل ریمبو ، رحیل سنی ، چائلڈ سٹار احمد عبداللہ ، چائلڈ سٹار شان ، مجتبیٰ ، فلم ساز ریاض گجر ، فلم ساز میاں محمد عثمان ، اداکارہ خوشبو ، صاحبہ ، جویریہ سعود نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سینئر صحافی الیاس گجر کی طرف سے یہاں دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اداکار ارباز خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بہت زیادہ چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں سب سے زیادہ دہشتگردی کی لہر اور خود کش حملوں کی بہتات ہے دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب اور انسانیت سے دور تک کا رشتہ نہیں وہ صرف چند ٹکوں کی خاطر ملک میں تباہی بربادی پیدا کررہے ہیں ان کی دہشتگردی سے کتنے بچے یتیم اور کتنے گھر برباد ہوگئے اداکار سعود نے کہا کہ اب آصف علی زرداری ملک پاکستان کے صدر ہیں ان کو چاہیے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت قانون سازی کریں تاکہ اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے کی بجائے آسان طریقے سے میسر ہوں تیل ڈیزل گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر فوری طور پرپابندی عائد کی جائے تاکہ پاکستان قحط زدہ علاقوں کی صورت اختیارنہ کرسکے اداکارہ افضل ریمبو نے کہا کہ حکومت پاکستان اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے ہاتھوں میں ہے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چاہیے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی نعرے روٹی کپڑا مکان کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ان کی کوششوں سے آئندہ عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کی فراہمی نچلی سطح پر یقینی بنائیں اداکارہ خوشبو نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سخت قانون سازی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کریں اور دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں تاکہ کوئی بھی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی جرات نہ کرے اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ پچھلے تیس سالوں میں اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں ہوا صدر ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چاہے کہ وہ بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کو گرفتار کریں اوران کا مال سرکاری تحویل میں لے کر عوام کو سستے داموں فروخت کروائیں صاحبہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری سٹیج ، ٹی وی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے جویریہ ، سعود نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے دہشتگردوں کو اللہ تعالیٰ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور ان کو مسلمانوں کی قیمتی جانوں کا حساب ضرور دینا ہوگا اس موقع پر اداکار روحیل سنی چائلڈ سٹار ، اداکارہ احمد عبداللہ شان ، فلم ساز میاں محمد عثمان ، فلم سازریاض گجر اور دیگر نے بھی ملک میں دہشتگردی اور مہنگائی میں اضافے کی مذمت کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فلم انڈسٹری سے منسلک ہزاروں خاندانوں کو قانون سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں