شکارپور، کاروکاری کے تنازع پر تصادم 3 افراد جاں بحق

جمعرات 27 دسمبر 2018 22:38

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) لکھی غلام شاہ کے علاقے آباد میلانی تھانے کی حدود گائوں مٹاروخروس جتوئی میںکاروکاری کے پرانے تنازع پر خروس جتوئی برادری کے دو گروپس میںتصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میںتین افراد سجاول ولد مٹارو، بلاول ولد سجاول اور عابد ولد محب خروس جتوئی جاں بحق ہو گئے، جب کے نعمت اللہ خروس زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو لکھی غلام شاہ اسپتال منتقل کیا گیا، جب کے آخری اطلاع تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں