ابڑو و میر بحر برادری کا بااثر افراد کی جانب سے گھروں کو آگ لگانے والے عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر

پیر 18 مئی 2020 18:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) شکارپور روڈ کے علاقے دلدار شاہ کالونی کے مکین ابڑو و میر بحر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بااثر افراد کی جانب سے گھروں کو آگ لگانے والے عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل محمد مرید ابڑو ، امداد علی میرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود سرکاری پلاٹ پر ہم لوگ جھونپڑیاں ڈال کر عرصہ کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں علاقے کے بااثر افراد سنی اور پپو جس کو علاقے کی نائیکہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے انہوں نے گذشتہ روز ہمیں پلاٹ خالی کرنے کو کہا انکار پر رات کو ہمارے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ہمارا تمام قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کی گرفتاری سمیت انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں