سیپکو انتظامیہ کی جانب سے متعدد غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے

منگل 15 جون 2021 19:41

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سیپکو انتظامیہ کی جانب سے متعدد غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسین سیپکو مختیار انصاری کی قیادت میں سیپکو عملے ایس ڈی او سب ڈویزن ٹو رفعت عباسی، ایل ایس سہیل ملانو، یونین رہنما لالا شعیب پٹھان اور دیگر کی قیادت میں شکارپور کے چشتی محلہ، نبی شاہ محلہ اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے دس سے زائد غیر قانونی کنیکشن کاٹ کر ڈڈکشن لگائے گئے، اس موقعے پر ایکسین مختیار انصاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر لگائی گئی بجلی کی کنکشن کو کاٹا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں