شکارپور، انڈس ہائی وے پر مسافر وین کوحادثہ، 3 خواتین جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں میں ثمینہ خاتون، غلامہ فاطمہ اور حسنہ خاتون شامل ہیں ،پولیس

پیر 8 اپریل 2024 21:26

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) سندھ کے ضلع شکارپور کے نواحی گاں ڈکھن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا، وین میں سوار 3 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔.پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں ثمینہ خاتون، غلامہ فاطمہ اور حسنہ خاتون شامل ہیں ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں