سندھ، شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق

پیر 8 اپریل 2024 21:18

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ضلع شکارپور کے نواحی گاؤں ڈکھن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، جس کینتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈکھن پولیس نے بتایا کہ حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق وین میں سوار 3 خواتین جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید بتایا کہ 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں