کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ، فائرنگ، اے ایس آئی زخمی

پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ جاری، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

منگل 24 اگست 2021 00:29

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ، فائرنگ، اے ایس آئی زخمی، پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ جاری، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے رستم تھانہ کی حدود کچے کے علاقے گاں جوگی جتوئی کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کے مطابق گاں جوگی جتوئی کے قریب پولیس نے ڈاکوں کے خلاف کارروائی کی تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، اس دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا ہے، زخمی اے ایس آئی ظہیر بلوچ کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی اے ایس آئی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے اور ڈاکوں کا گھیرا کیا گیا ہے، پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مطلوب ڈاکوں کی گرفتاری تک کاروائی اور آپریشن جاری رکھا جائے گا، دوسری جانب پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے لکھی غلام شاہ تھانے کے ASI ظہیر ولد عبدالوحید بلوچ کی ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو نے سول اسپتال شکارپور پہنچ کر عیادت کی، خراج تحسین پیش کیا اور جرئت، بہادری اور بلند حوصلے پر 25 ہزار نقد انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں