شکارپور کے رہائشی منظور کونہارو کااپنے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

جمعہ 16 فروری 2024 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) شکارپور کے علاقے رستم شہر کے مکین منظور کونہارو نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 35سال قبل چاچڑ برادری کے بااثر افراد نے تھانہ سدوجہ پنو عاقل کی حدود میں میرے بھائی شفیع محمد کونہارو پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے بے گناہ قتل کر دیا تھا کہ واقعہ کو گذرے ہوئے 35 سال بیت گئے ہیں لیکن مقدمہ درج ہونے اور آئی جی سندھ کے نوٹس لینے کے باوجودپولیس ابتک قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیکن ابتک اسے انصاف نہیں مل سکا ہے جوابدار شکایات اور کیس واپس لینے کیلئے سنگین نتائج و جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملوث جوابداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں